ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پلوامہ کے کئی گاؤں میں سیکورٹی دستوں کی تلاشی مہم جاری

پلوامہ کے کئی گاؤں میں سیکورٹی دستوں کی تلاشی مہم جاری

Mon, 03 Sep 2018 22:13:50    S.O. News Service

جموں ،03؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع کے دو درجن کے قریب گاؤں میں پیر کے روز دہشت گردوں کوپکڑنے کے لئے سیکورٹی دستوں کے ذریعہ شروع کی گئی جو آخری خبریں موصول ہونے تک جاری تھی۔

پیر کی صبح فوج کی 55راشٹریہ رائفلز(آر آر)، سی آرپی ایف اور پولس کے ایک مشترکہ دستہ کے ذریعہ پلوامہ ضلع کے دو درجن گاؤں میں دہشت گردوں کوپکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کی گئی ۔

پلوامہ ضلع کے روہمو، متری گام گیسو، چیک، میرگنڈ،شیخ پورہ، ہنجن، فریسی پورہ اورکامرازی پورہ جیسے گاؤں میں دہشت گردوں کے لوگوں کے مکانوں میں چھپے ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ہر گھر کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔ تادم تحریرلکھے جانے تک تلاشی مہم جاری ہے اور سیکورٹی دستوں کا کسی بھی دہشت گرد کے ساتھ اب تک سامنا نہیں ہوا ہے۔ 


Share: